جموں کشمیر میں پنچائتی اور بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت اکتوبر میں ختم ہورہی ہے 51

جموں کشمیر میں پنچائتی اور بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت اکتوبر میں ختم ہورہی ہے

پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں

سرینگر/17جنوری//جموں کشمیرمیں رواں برس کے اکتوبر مہینے میں پنچائت اور بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت پوری ہورہی ہے اور بلدیاتی اورپنچائتی انتخابات سے قبل ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ مرکزی سرکار کی جانب سے بھی اس سلسلے میںاقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق اگر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر رہی تو امسال اپریل یا مئی 2023 میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کی پانچ سالہ مدت بھی اکتوبر 2023 میں مکمل ہونے جا رہی ہے۔ تینوں انتخابات ایک ساتھ ہونے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر میں رواں برس اسمبلی انتخابات کے ساتھ پنچایتی اور شہری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بھی امکان ہے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ انتظامیہ نے بھی اس کے لیے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اگلے احکامات تک چیف الیکٹورل آفیسر کا چارج جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر انیل سلگوترا کو سونپ دیا ہے۔پنچایت ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام بھی اگلے ہفتے سے ضلع سطح پر شروع ہونے والا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اگر سیکورٹی کی صورتحال بہتر رہی تو اسمبلی انتخابات امسال اپریل یا مئی میں کرائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کی پانچ سالہ میعاد بھی اکتوبر 2023 میں مکمل ہونے والی ہے۔ایسے میں ریاست میں تین بڑے انتخابات کا پس منظر تیار کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات کے پیش نظر بی جے پی، کانگریس، پی ڈی پی، این سی، اپنی پارٹی، عام آدمی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے اپنی سرگرمی بڑھا دی ہے۔وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی بھارت جوڑو یاترا کے تحت رواںماہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ دوبارہ نیشنل کانفرنس کے صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی قائدین کو متحرک کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ پی ڈی پی، اپنی پارٹی، عام آدمی پارٹی بھی سیاسی میدان مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے تحت ووٹر لسٹوں کی سمری نظرثانی کا کام چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے مکمل کر لیا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ضلعی سطح پر عہدیداروں کو یکم جنوری 2023 سے پہلے پنچایت ووٹر لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں