گلشن کلچرل فورم کشمیر کا تعزیتی اجلاس 70

پکھرپورہ میں نوجوان کی موت پر دوسرے روز بھی علاقے میں غم کی لہر برقرار

تعزیت پُرسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

بڈگام/منظور احمد/وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں دوسرے دن بھی علاقہ میں غم کی لہر چھائی رہی اس دوران بازار میں لوگوں کی آواجاہی کافی کم دیکھنے کو ملی وسطی ضلع بڈ گام کے پکھر پورہ کا 25 سالہ نوجوان توصیف احمد میر ولد محمد ایوب ساکنہ پکھر پورہ نالہ واسن مرگ میں سفیدے کے درخت کی زد میں آکر جان بحق ہوا تھا علاقے میں آج دوسرے روز بھی ہر سو صفِ ماتم کے ساتھ ساتھ سناٹا چھایا رہا جبکہ مرحوم نوجوان کے گھر پر دن بھر تعزیت پُرسی کا سلسلہ جاری رہا اس دوران مختلف انجمنوں نے مرحوم نوجوان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا میر واعظ پکھر پورہ پیرزادہ مولانا شکیل الرحمان اویسی نے مرحوم کے لواحقین ساتھ دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ڈی ڈی پکھرسی مولوی بشیر احمد ڈار نے مرحوم نوجوان کے بے وقت موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں