انجمن فروغ اردو جموں کی ہفتہ وار ادبی نشست منعقد 92

انجمن فروغ اردو جموں کی ہفتہ وار ادبی نشست منعقد

شعرا اور ادباء نے شرکت کرکےاپنی تخلیقات پیش کیں

جموں/ندائے کشمیر/انجمن فروغ اردو جموں کشمیر جموں کی ہفتہ وار ادبی نشست اسلم قریشی صاحب کی دعوت پر ان کے گھر پر منعقد ہوئی ۔جس میں کافی شعراء اور ادباء نے شرکت کی اور اپنی اپنی تخلیقات پیش کیں ۔ شروعات اسلم قریشی صاحب کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا اور لذیذ ناشتہ سے ہوا ۔پھر نثری دور شروع ہوا جس میں سب سے پہلے عاشق آکاش نے اپنی کہانی “خواب ریزہ ریزہ ” ۔خالد حسین صاحب نے اپنی کہانی ” لت کی عادت” ۔پروفیسر زمان آزردہ صاحب نے انشاءیہ” گھر ہی میں ادیب ” ۔ نثار گیلانی صاحب نے سچی کہانی” یہ رشتے “۔ اسلم شہزاد صاحب نے ” قصہ ایک ماروتی کار کا” ۔ جاوید شبیر صاحب نے افسانہ ” معزز شہری “۔ رافیہ محی الدین صاحبہ نے اپنا افسانہ” اجڑتے سپنے ” ۔ایاز رسول نازکی صاحب نے ” البرونی اور ابن سینا کا قصہ ” سنایا ۔شعری نشست کا آغاز احمد شناس صاحب کے کلام سے ہوا ۔ان کے علاوہ جن شعراء حضرات نے اپنی شاعری پیش کی ان میں سرور چوہان حبیب ، ریاض ربانی ، بشیر الحق ، طارق علی رضا ، اسلم شہزاد ، ریاض خاکی ، محمد زمان آزردہ ، خورشید کاظمی ، فوزیہ مغل ضیاء ، ایاز رسول نازکی شامل ہیں محفل کی صدارت ایاز رسول نازکی صاحب نے کی اور اپنے تاثرات بھی پیش کیئے ۔ نظامت کے فرائض انجمن کی صدر فوزیہ مغل نے انجام دیے اسلم قریشی صاحب کا شکریہ اور باقی شرکاء محفل کا شکریہ خورشید کاظمی صاحب نے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں