جی ایم شاہ فاؤنڈیشن سرینگر کی جانب سے سنگھ پورہ پٹن میں تقریب 50

جی ایم شاہ فاؤنڈیشن سرینگر کی جانب سے سنگھ پورہ پٹن میں تقریب

بیوہ، مسکین اور غریب خواتین میں گرم ملبوسات اور دیگر سازوسامان تقسیم
سرینگر/ جی ایم شاہ فاؤنڈیشن سرینگر کی جانب سے دسلی پورہ سنگھ پورہ پٹن میں بیوہ، مسکین اور غریب خواتین میں شدید سردی کے پیش نظر گرم کمبلیں، ملبوسات، کانگڑی اور دیگر سازوسامان تقسیم کئے۔ اس پروگرام میں عوامی نیشنل کانفرنس کے سربراہ مظفر احمد شاہ، سابق پارلیمنٹ ممبر جی ایم شاہین، سماجی کارکن راہی ریاض اور دیگر شخصیات موجود تھے۔ مظفر شاہ اور جی ایم شاہین نے ان خواتین میں یہ ملبوسات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مظفر شاہ نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ کشمیر کے بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کو ہر لحاظ سے بااختیار بنایا جائے۔جس کے تحت انہیں اسکل ڈیولپمنٹ تربیت دی جائے گی۔واضح رہے کہ جی ایم شاہ فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے بیوہ اور مسکین لوگوں کی امداد میں مصروف عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں