زوجیلا پاس کل سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا 73

زوجیلا پاس کل سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا

سرینگر/06جنوری//سرینگر لہہ شاہراہ پر واقع زوجیلا پاس کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکام نے جمعہ کو بتایا کہ زوجیلا پاس کو کل سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔چیف انجینئر بی آر او بریگیڈیئر ساکیت سنگھ نے بتایا کہ زوجیلا پاس پہلی بار 06 جنوری تک کھلا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کی پیش گوئی کے پیش نظر کل سے اسے سرکاری طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ سرینگرلہہ شاہراہ کو موسم سرماء شروع ہونے کے ساتھ ہی نومبر کے مہینے میں دونوں طرف سے ٹریفک کیلئے بند کیا جاتا تھا تاہم امسال شاہراہ کوچھ جنوری تک کھلا رکھا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں