زون لنگیٹ میں شاندار تعلیمی کانفرس کا انعقاد 51

زون لنگیٹ میں شاندار تعلیمی کانفرس کا انعقاد

زونل ایجوکیشن آفیسر لنگیٹ کی ,کی گئی عزت افزائی

لنگیٹ/فاروق شاہین /رہبرِ تعلیم ٹیچرس فورم زون لنگیٹ کی طرف سے آج لنگیٹ کے ٹاون ہال میں ایک پروقار تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی ۔اس کانفرنس کی صدارت جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم ضلع کپواڑہ کے ضلعی صدر شیخ پرویز نے کی۔ان کے ساتھ ایوان صدارت میں نائب صدر اول جناب سلفی مشتاق،نائب صدر دوم محمد اکرم قریشی،سرپرست جناب طارق علی شاہ ,تحصیل صدر جناب غلام احمد شاہ، چیف آرگنائزر سجاد احمد میر اورضلعی جنرل سیکریٹری ابو حضیف،براجمان تھے ۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا فریضہ ۔۔۔۔۔نے بحسن خوبی انجام دیا ۔اس کے بعد تحصیل صدر جناب غلام احمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ” ایس ایس سکیم کے تحت رہبرِتعلیم اساتذہ کی تعیناتی ابتدا سے انتہا تک” پر تفصیل سے گفتگو کی۔ یہ کانفرنس زونل صدر لنگیٹ جناب فیاض احمد شاہ کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔اس کانفرنس میں زونل ایجوکیشن آفیسر لنگیٹ جناب نصیر احمد مولوی صاحب کا بحثیت نئے زونل ایجوکیشن آفیسر، لنگیٹ میں تعینات کرنے کے لئے والہانہ استقبال کیا گیا۔ اور انھیں پھول مالائیں پہنا کر عزت افزائی کی گئی۔اس کانفرنس میں جن مقررین نے تقاریر کیں ان میں زونل ایجوکیشن آفیسر لنگیٹ جناب نصیر احمد مولوی، جناب شیخ پرویز،جناب سلفی مشتاق،جناب طارق علی شاہ،جناب محمد اکرم قریشی جناب ریاض احمد لون عرف ابو حضیف، جناب سید اعجاز ,جناب مشتاق احمد گنائی جناب الطاف احمد وانیاورجناب عبدالرشید میر سرفہرست ہیں ۔مقررین نے تعلیمی پالیسی کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اہم معاملات پر بات کی۔اساتذہ کی زمہ داریوں کے ساتھ اساتذہ کے معاملاتبچوں کے معاملات اور فورم کے معاملات کے حوالے سے فورم کے لیڈران نے روشنی ڈالی۔آخر پر تحریکِ شکرانہ زونل صدر لنگیٹ جناب فیاض احمد شاہ نے پیش کی۔اس دوران زونل صدر لنگیٹ نے ضلعی صدر شیخ پرویز کی موجودگی میں زونل ایگزیکیٹیو باڈی کی تشکیل دی گئی ۔جو اس طرح ہے۔جناب غلام احمد شاہ سرپرست، جناب فیاض احمد شاہ زونل صدر، جناب محمد اسحاق میر نائب زونل صدر، جنرل سیکریٹری جناب مشتاق احمد نجار( عاصم مشتاق)،سپوکس مین جناب الطاف احمد وانی ،کیشر جناب عبدالرشید میر، آرگنائزر جناب نزیر احمد بٹ،ایڈوائزر جناب مدثر احمد بٹ،کلسٹر ہیڈ لنگیٹ:لنگیٹ جناب عبدالرشید وانی جناب شبیر احمد تانترے،کلسٹر ہیڈہری پورہ جناب غلام نبی ڈار،جناب عبددالمجید کبو،کلسٹر ہیڈگلورہ جناب۔بشیر احمد وار،جناب بلال احمد میر،کلسٹر ہیڈ گنا پورہ جناب لطیف احمد وار، جناب غلام محی الدین،کلسٹر ہیڈ اننون جناب فاروق احمد قادری، جناب طارق احمد نائکو،کلسٹر ہیڈ بدرہ پائن: جناب عاصم مشتاق۔ محمد سعد شاہ،کلسٹر ہیڈ پالپورہ: جناب ریاض احمد ڈار جناب شاہین احمد راتھر،کلسٹر ہیڈ نہامہ: جناب افروز احمد خواجہ، جناب فردوس احمد خان ،اس کانفرنس کی نظامت وادی کشمیر کے نوجوان اسکالرشاعرنقادترجمہ کار , زونل کلچرل کواڈنیٹر لنگیٹ اور رہبرِ تعلیم ٹیچرس فورم ضلع کپواڑہ کے جوائنٹ سیکریٹری فاروق شاہین نے بحسنِ خوبی انجام دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں