جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی مودی 54

جموں و کشمیرکے20 اضلاع سے 500 کے قریب پسماندہ طلبہ وطالبات کوسیکنگ تربیت دینے کافیصلہ

جموں و کشمیر سرکار اور ٹو رازم ڈیپارٹمنٹ تمام اخراجات مشترکہ طور پربرداشت کرینگے

سرینگر/ 04 جنوری /پہلی بار ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جموںو کشمیرکے بیس اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم پانچ سو کے قریب طلبہ و طالبات کواسیکنگ کی تربیت دی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام انتظامات کوآخری شکل دے دی گئی ہے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق سرکاری اسکولوں جموںو کشمیرکے بیس اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم پسماندہ طبقے سے وابستہ پانچ سو کے قریب طلبہ وطالبات کوسرکار نے ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اسکینگ کی تربیت دینے کافیصلہ کیاہے۔ جنوری کے وسطہ میں پہلے مرحلے پر ایک سو کے قریب طلبہ وطالبات کویہ تربیت دی جائیگی اور چار مرحلوں کے تحت پانچ سو کے قریب پسماندہ کنبوں سے وابستہ طلبہ وطالبات کوسرمائی کھیلوںکے دوران اسکینگ کی تربیت دی جائے گی۔ سیکریٹری ٹورازم سرمد حفیظ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکینگ کے سلسلے میںجموں وکشمیرکے بیس اضلاع سے پانچ سو کے قریب طلبہ وطالبات کومنتخب کیاگیاہے انہیں تربیت دی جائیے گی تاکہ وہ بھی مستقبل میں اپنی بہتر صلاحیتوں کامظاہراہ کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے پر ایک سو کے قریب طلبہ وطالبات کو یہ تربیت فراہم کی جائیگی اور پانچ سے چھ سو کے قریب پسماندہ طبقوں کے طلبہ وطالبات کواس زمرے میں لایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ اسکینگ کی تربیت پانے والے طلبہ وطالبات کے تمام اخراجات سرکار برداشت کریگی اور ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ بھرپور اشتراک فراہم کریگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں