امریکہ اور گجرات کی 2خاتون سیاح فوت 46

سوپور میں 7 2سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا

ایک ماہ کے اندر ضلع میںخودکشی کایہ تیسرا واقع ہے ،لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر
سرینگر/04جنوری/سی این آئی//ہب ڈانگر پورہ سوپور میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا ہے ۔ اس واقعے سے علاقے میںکہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے ہب ڈانگر پورہ علاقے میں بدھ کو ایک 7 2سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔حکام نے بتایا کہ سوپور کے ہب ڈانگر پورہ گاؤں میں ایک 7 2سالہ نوجوان نے اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ایس ڈی ایچ سوپور لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثناایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پانچ دنوں کے اندر ضلع میں خودکشی کا یہ دوسرا مبینہ معاملہ ہے۔اس سے قبل پانچ روز قبل بارہمولہ میں ایک لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔جبکہ اس سے پہلے بھی ایک لڑکی نے سوپور پل سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کااختتام کیا۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میںکہرام مچ گیااورلوگوںکی بڑی تعداد جائے واردات پر جمع ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں