نئے سال کی آمد پر نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام 54

نئے سال کی آمد پر نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام

والدین اپنے بچوں کو منشیات اور دیگر غلط کاموں سے دور رکھیں
پلوامہ/تنہا ایاز/ نئے سال 2023 کی آمد کے ساتھ ہی مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکبادی کے پیغامات جاری ہورہے ہیں۔اس حوالے سے نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر نے ایک پیغام میں ہندوستان کے تمام لوگوں کو نئے سال کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایک صحت بخش پرامن اور خوشحال سال 2023 کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نئے سال کے پرمسرت موقع پر میں اپنے ملک بھارت کے سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے اپنے پیغام میں منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات کی وبا اور دیگر غلط کاموں سے دور رکھیں۔نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آیئے ہم سب مل کر اپنے ملک ہندوستان کی ترقی کے آغاز کی کوشش کے ساتھ نئے سال میں قدم رکھنے کا عزم کریں۔ادھر دیگر کی شخصیات نے بھی نئے سال کی آمد پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں