آیئے پڑھ لیں درودِ پاک برکت کے لئے 55

سنو، محمد ہے نام ان کا

نعت پاک
ذکی طارق بارہ بنکوی

سنو، محمد ہے نام ان کا
پڑھو قصیدہ مدام ان کا
وہ دیکھو نیزے پہ ضو فگن ہے
حُسین ماہِ تمام ان کا
وہ آقا جن کا لقب ہے رحمت
چلو کہ ہے فیض عام ان کا
مجھے ہے درکار زندگی میں
سہارا ہر ایک گام ان کا
بدلتا ہے تاج والوں کے دن
قسم خدا کی غلام ان کا
وہ کہکشاں جگمگاتی ہے جو
حقیر سا ہے مقام ان کا
ہم ان کی تعظیم کیا کریں گے
فلک پہ ہے احترام ان کا
اے تشنہ کامی بروزِ محشر
چھلک رہا ہوگا جام ان کا
نبئ اُمّی کی یہ فضیلت
درود ان کا سلام ان کا

ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج،بارہ بنکی،یوپی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں