47

ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی کے قصبہ بھر موتا میں

تین منزلہ مکان جل کر خاکستر
بنی /ندائے کشمیر/مدثر علی/ کل 6نومبر منگلوار کو دیر رات گئے تقریباً 9:45 پر تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہو گی، مالک مکان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کی وولٹیج 440 پہنچ گئی تھی، اُس کا کہنا ہے کہ ہم بجلی محکمہ کو اس بارے میں تقریباً ایک سال آگاہ کرتے رہے لیکن انہوں نے ہماری ایک بھی نہیں سُنی،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی ’ذمہ دار صرف اور صرف بجلی محکمہ پرہے ‘‘مالک مکان نے یہاں تک کہا کہ اس واردات کے دوران اکثر گاؤں والوںانورٹر اور فریج بھی بجلی وولٹیج تیز ہونے کی وجہ سے جل گئے ہیں۔ اس آگ میں تین منزلہ مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے۔مالک مکان نے سارا الزام محکمہ بجلی پر ڈالتے ہوئے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ مزید اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاس میں کوئی فائربرگیڈ ہوتا تو شاید اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ اس لئے ہم حکومت سے فائر بریگیڈ سروس دستیاب رکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی وارداتوں سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں