یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 39

یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد

بحریہ نے ہندوستانی سمندری حدود میں ملکی سالمیت کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی / وزیر اعظم مودی
بحریہ ہمارے سمندروں کی حفاظت کا محاص سنبھالے ہوئے سمندری سلامتی یقینی بناتی ہے/ راجناتھ سنگھ
سرینگر /04دسمبر / سی این آئی 1971کی ہندوپاک جنگ کے یادگاری دن کے بطور منائے جانے والے بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتیہ بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ مود ی نے ٹویٹر پر بحریہ کے اہلکاروںکے کام کی سراہنا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بحریہ نے ہمیشہ سے ہی ہندوستانی سمندری حدود کی حفاظت میں اہم رول اداکیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق 1971کی ہندوپاک جنگ میں ہندوستانی بحریہ کے اہم رول کے سلسلے میں اس دن کو یوم بحریہ سے منسوب کیاگیا ہے اور اس دن کی یاد میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بحریہ کے دن کے موقع پر بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد دی ہے۔مودی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’سبھی فوجیوں اور ان کے کنبوں کو بحریہ کے دن کی مبارکباد۔ بحریہ بے خوف ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتی رہی ہے اور ضرورت کے وقت انسانی امداد بھی دیتی رہی ہے۔ یہ ملک کی خوشحال سمندری روایات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے ‘‘۔اس دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ’’بحریہ کے دن کے موقع پر غیر معمولی بحریہ کے سبھی فوجیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بحریہ ہمارے سمندروں کی حفاظت کا محاص سنبھالے ہوئے ہے اور سمندری سلامتی یقینی بناتی ہے۔ میں ان کی بہادری، ہمت اور پیشہ ورانہ طرز کو سلام کرتا ہوں‘‘۔جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ’’بحریہ کے دن پر سبھی بہادر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو میری طرف سے مبارکباد۔ ہندوستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے اور آفات کے وقت قوم کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم بحریہ پر فخر ہے۔‘‘۔واضح رہے کہ بحریہ ہر برس 4 دسمبر کو بحریہ کا دن مناتی ہے۔ بحریہ کے دن کا واقعہ 1971 سے جڑا ہے۔ اس دن ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف آپریشن ٹرائیڈینٹ شروع کیا تھا۔ اس لڑائی میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی کی یاد میں آج کے دن کو بحریہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس فتح کو اگلے برس 50 برس مکمل ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں