اسمبلی الیکشن کے لئے حالات ساز گار الیکشن کرانا الیکشن کمشن آف انڈیاکی ذمہ داری 50

اسمبلی الیکشن کے لئے حالات ساز گار الیکشن کرانا الیکشن کمشن آف انڈیاکی ذمہ داری

چھوٹے ذہن کے لوگ چھوٹی بات کرتے ہے کوئی بڑا لیڈر الزام لگائے تو جواب ضرور دونگا /غلام نبی آزاد
سرینگر/ 03 دسمبر / جموں وکشمیر میںاسمبلی الیکشن کے لئے حالات بہتر قرار دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ ان پرجولوگ الزامات لگا رہے ہے وہ ان کی سوچ ہے کوئی قد آور لیڈ رالزام لگائے گاتوضرور جواب دیاجائیگا ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی کی جانب سے جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد پرالزامات لگانے کے معاملے پر زررائع ابلاغ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاجولوگ الزامات لگاتے ہے وہ ان کی سوچ پرمنحصر ہے بڑے سوچ کے مالک بڑی بات کرے گے او رجن کاذہن چھوٹاہووہ چھوٹی بات کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان پرلگائے جانے والے الزامات کی حقیقت کیاہے یہ وہ خود جانتے ہے اور ایسے لوگوں کوجواب دینامیرے لئے ضروری نہیں ہے اور جواب دینے والے جواب ضرور دینگے ۔انہوںنے کہاکہ کانگر یس کوکوئی قد آور لیڈر یادوسری سیاسی پارٹی کالیڈر اگر ان پرالزامات لگا تاہے تو جواب دینا ان کے لئے ضروری بنتاہے جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے لئے حالات ساز گار ہونے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ الیکشن کمشن آ ف انڈیاکی ذمہ داری ہے کہ وہ جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور جموںو کشمیرکے لوگ کافی عرصے سے اس انتظار میں ہے کہ جموںو کشمیرمیں الیکشن ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں