بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن اکسایا گیا تو جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرتے 49

بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن اکسایا گیا تو جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرتے

بھارت نہ تو دوسروں کو پریشان کرتا ہے اور نہ ہی ملک کو پریشان کرنے والوں کو بخشتا ہے/ راجناتھ سنگھ
جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی ، ملوثین کے کیخلاف کارورائی ہوگی
سرینگر/03دسمبر// بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا ہے کا ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نہ تو دوسروں کو پریشان کرتا ہے اور نہ ہی ملک کو پریشان کرنے والوں کو بخشتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیںکہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارورائی ہو گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر بین الاقوامی سوسائٹی برائے کرشنا شعور کی طرف سے بنگلورو کے وسنت پورہ میں واقع اپنے شاندار راجادھیراجا گووندا مندر میں گیتا دانا یجنا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نہ تو دوسروں کو پریشان کرتا ہے اور نہ ہی ملک کو پریشان کرنے والوں کو بخشتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے کبھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کی۔ تاہم وہ ناانصافی اور جبر سے غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ ’’ناانصافی اور جبر کے خلاف غیر جانبدار رہنا ہماری فطرت میں نہیں ہے۔ ‘‘راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان عسکریت پسندی کو فروغ اور دراندازوں کی مدد کرکے جموں کشمیر کے حالات بگڑنے میں مصروف عمل ہے اور اس طرح کی کوششوں کو بھارت کبھی بھی تسلیم نہیںکریں گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیںکہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارورائی ہو گئی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی اقوام متحد ہ کے فورموں پر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں شدت پسندی میںملوث ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے اور ایک بار پھر اس بات کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان پر زودیا کہ وہ جموںکشمیر میں شدت پسندوں کو فروغ دینے کی کوششوں پر روک لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کروکشیتر کے میدان جنگ میں تھا جہاں بھگوان سری کرشنا نے اپنا مہاکاوی لیکچر دیا جسے سریمد بھگواد گیتا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سامعین کو یہ بھی بتایا کہ گیتا کا مواد اسے ابدی اور آفاقی بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں