محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر کادورہ پلوامہ 86

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر کادورہ پلوامہ

پلوامہ/تنہا ایاز/ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد نے آج پلوامہ کا دورہ کر کے یہاں جاری ایل جی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں ایل جی ٹرافی کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ٹورنامنٹ کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد نے پلوامہ کا دورہ کیا۔انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ان کے ہمراہ ضلع سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد نے اس موقع پر کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہیں۔نمائندے کے مطابق ایل جی ٹرافی پلوامہ کے دو میدانوں پر کھیلی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں