پلوامہ میں انٹر ڈسٹرکٹ ایل جی رولنگ ٹرافی کا آغاز 61

پلوامہ میں انٹر ڈسٹرکٹ ایل جی رولنگ ٹرافی کا آغاز

ٹورنامنٹ کا افتتاح اے سی آر پلوامہ نے کیا
پلوامہ/تنہا ایاز/ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹر ڈسڑکٹ ایل جی رولنگ ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ جس کا افتتاح اے سی آر پلوامہ اعجاز احمد شاہ نے ضلع سپورٹس آفیسر نورالحق کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس افسر بڈگام گورمیت سنگھ کے علاوہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کئی ملازمین موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پلوامہ اعجاز احمد شاہ نے سپورٹس سٹیڈیم میں انٹر ڈسڑکٹ ایل جی رولنگ ٹرافی کا افتتاح کیا۔یہ ٹورنامنٹ مشن یوتھ کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے اشتراک سے کھیلا جارہا ہے افتتاحی تقریب پر مہمان خصوصی اے سی آر پلوامہ نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غلط کاموں سے دور رہیں اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں۔ضلع سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی رولنگ ٹرافی کا ایک پول پلوامہ کو سونپا گیا ہے جس میں بڈگام ،بارہمولہ،شوپیان، گاندربل اور بانڈی پورہ کی 5 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا انٹر ڈسٹرکٹ ایل جی رولنگ ٹرافی کا یہ آخری مرحلہ پلوامہ کے دو مختلف مقامات پر کھیلا جا رہا ہے۔سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گاندربل اور بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا۔ سپورٹس گراونڈ لیلہارہ کاکاپورہ میں اس ٹورنمنٹ کا دوسرا میچ شوپیان اور بانڈی پورہ کے مدمقابل کھیلا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں