جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے 52

جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے

ڈیلی ویجروں کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کااعلان
سرینگر/ یکم دسمبر /جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ نے عدالتوں میں ددسال سے خدمات حاصل کرنے والے ڈیلی ویجروں کومستقل نوکریاں قوائدوضوابط کے تحت فراہم کرنے کااعلان کردیاہے ۔ادھرمرکزی سرکار جموں وکشمیرمیں کام کرر ہے 61ہزار کے قریب ڈیلی ویجروں کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے پر غور کرنا شروع کردیاہے آ نے والے دنوں کے دوران وزارت داخلہ وزارت خزانہ کی اعلٰی سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے اور اس میٹنگ میںجموں وکشمیرکے ایل جی چیف سیکریٹری فائنانس کمشنربھی شرکت کرینگے تاکہ ڈیلی ویجروں کے حوالے سے فیصلہ لیاجاسکے ۔اے پی آ ئینیوز ڈیسک کے مطابق جموںو کشمیر لداخ ہائی کورٹ نے تیس نومبر کوایک خصوصی حکم نامہ جاری کیاجس کے تحت عدالت میں کام کرنے والے دس سال کے ڈیلی ویجروں کومستقل نوکری فراہم کرنے کااعلان کیاگیا تاہم چیف جسٹس جسٹس علی محمدماگرے کی سر براہی میں ڈویژن بینچ اور ایڈوکیٹ جنرل کے مطابق مستقل نوکریاں حاصل کرنے والوں کے لئے قوائدضوابط بھی مرتب کئے گئے ہے ۔مستقل نوکری حاصل کرنے والے ڈیلی ویجرکسی بھی ایف آئی آر میں شامل نہ ہواس کے خلاف غبن بد عنوانی بے ضابطگی کاکوئی الزام نہیں ہوناچاہئے۔امید وار کوتعلیمی قابلیت دس سالہ خدمات انجا م دینے کے سلسلے میں تمام ثبوت پیش کرنگے ہونگے اور ایسے ملازمین کودرجہ چہارم کی اسامیوں پرتعینات کیاجائیگا اگر امیدوار ہواور مستقل نوکری حاصل کرنے کے لئے دونوں نے قوائد وضوابط پورے کئے ہودونوں حقدار ہو اس صورت میں عمرکاپاس لحاظ رکھاجائیگا جسکی عمرزیادہ ہوگی ا سے پہلے مرحلے پرمستقل نوکری فراہم کی جائے گی ۔ادھرجموںو کشمیرمیں دیگر 61ہزار کے قریب ڈیلی ویجروں کنٹریکچول بنیادوں پرتعینات ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں مرکزی سرکا ر نے ایک دفعہ پھرسنجیدگی ہونے کافیصلہ کیا۔خبررساں ادارے کوجوتفصیلا ت نئی دہلی سے موصول ہوئی ہے ان کے مطابق گجرات اسمبلی الیکشن کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ وزارت خزانہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوگی ۔ا س میٹنگ میں جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا اورفائنان شل کمشنر کوبھی مدعو کیاجائیگا تاکہ جموں وکشمیرمیں ڈیلی ویجروں کنٹریکچول بنیادوں پرتعینات ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ لیاجاسکے ۔باخبرزررائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے وزارت داخلہ کوہدایت کی گئی ہے کہ جموں وکشمیرمیں ڈیلی ویجروں کنٹریکچول بنیادوں پرتعینات ملازمین کے اس دیریانہ مسئلے کو2023کے اوئل سے پہلے پہلے ہی کوئی راہ متعئین کی جانی چاہئے اور ان لوگوں کوراحت فراہم کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائے اور اس ضمن میں مرکزی حکومت کی جانب سے جسطرح کی امداد کی ضرورت ہواس سے فراہم کرنا یقینی بنایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں