سرمائی تعطیلات:5،12اور19دسمبر سے شروع :پرنسپل سکریٹری 51

سرمائی تعطیلات:5،12اور19دسمبر سے شروع :پرنسپل سکریٹری

سری نگر:۲۴،نومبر:ندائے کشمیر//حکومت نے 21دسمبر کوشروع ہونے والے 40روزہ چلہ کلان کی آمد سے پہلے ہی کشمیروادی اورجموںکے سرمائی زون والے علاقوںمیں پرائمری سے ہائراسکنڈری سطح تک کے تعلیمی اداروںمیں روایتی سرمائی تعطیلات کاحتمی فیصلہ کرلیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم کشمیر کی جانب سے سرمائی تعطیلات سے متعلق پیش کردہ تجویز کی روشنی میں حکومت نے کشمیروادی اور جموںکے سرمائی زون والے علاقوں میں 5سے19دسمبرتک مرحلہ وار بنیاد وں پر چھٹیوں کااعلان کردیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیرکی جانب سے وادی اورجموں صوبے کے سرمائی زون والے علاقوں میں سرمائی تعطیلات سے متعلق ایک تجویز حکومت کوپیش کی گئی ۔اس تجویز کے تناظر میں انتظامیہ نے جمعے کے روز کہاکہ کشمیروادی اور جموںکے سرمائی زون والے علاقوں میں مرحلہ وار بنیادوں پر سرمائی تعطیلات ہونگی۔پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 5ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات5 دسمبر سے شروع ہوں گی اور اس کے بعد 12 دسمبر سے چھٹی سے 8ویں جماعت کے طلبہ کیلئے سردیوںکی چھٹیاں شروع ہونگی۔انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کی سرما ئی تعطیلات19 دسمبر سے شروع ہوں گی۔پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایاکہ ہم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے بھیجی گئی تجویز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ لیکن تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ سخت سردی 21 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے اور اس سے پہلے اسکول بند کر دئیے جائیں گے۔(جے کے این ایس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں