گلشن کلچرل فورم کشمیر اور ساہتیہ اکاڈمی کے اہتمام سے یوم غلام حسن شہباز منعقد۔ 72

گلشن کلچرل فورم کشمیر اور ساہتیہ اکاڈمی کے اہتمام سے یوم غلام حسن شہباز منعقد

بڈگام/ندائے کشمیر/گورنمنٹ ڈگری کالج بیروہ میں آج معروف ادیب شاعر اور محقق حکیم غلام حسن شہباز کی 24 ویں برسی کے سلسلے میں گلشن کلچرل فورم کشمیر اور ساہتیہ اکاڈمی نئی دہلی کے اہتمام سے ایک ادبی نشست منعقد ہوئی۔ ساہیتہ اکاڈمی کے لیٹریری فورم سلسلے کے تحت محفل مقالات بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت گلشن کلچرل فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی جبکہ کالج کی سر براہ پروفیسر سمینہ یسوی مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھی۔ ساہیتہ اکاڈمی کے نمایندہ شبنم تلہ گامی نے استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرایض ڈاکٹر حسین ہادی نے پیش کیۓ۔ اس پروگرام می جن مقالہ نگاروں نے اپنے مقالے پیش کیۓ ان میں ماسٹر غلام محمد ڈار، گلشن بدرنی، مشتاق احمد مشتاق اور سید بشیر کوثر شامل تھے۔ مقبول شیدا نے اپتدا میں نعت رسول مقبول ص پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ شکرانے کی تحریک فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے پیش کی۔ اس اجلاس میں جو دیگر شرکا شامل پروگرام تھے ان میں لطیف نیازی، پیرزادہ محمد اشرف، عبدالرحمان حکیم، ادریس بدرنی، توصیف رضا، عبدالاحد میر اور معراج الدین بانڈے شامل تھے۔ سامعین نے اس پروگرام کو ایک تحریک ساز پروگرام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں