راجہ یوسف شاہ پارہ مراز اعزاز سے سرفراز 51

راجہ یوسف شاہ پارہ مراز اعزاز سے سرفراز

ہفت روزہ ندائے کشمیر اور ولر ادبی فورم کی طرف سے مبارک باد

سرینگر :ہفت روزہ ندائے کشمیر اور ولر اردو ادبی فورم کشمیر نے معروف ادیب اور فورم کے نگران راجہ یوسف کو’’ شاہ پارہ مراز ‘‘اعزاز ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ پریس بیان کے مطابق ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز نے راجہ یوسف کو ’’شاہ پارہ مراز ‘‘اعزاز ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور اُنہیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ادھر ولر ادبی فورم کے صدر طارق شبنم ،چیف کاڈینیٹر ڈاکٹر ریاض توحیدی اور گروپ ایڑمن ایس معشوق احمد اور دیگر جملہ اراکین نے راجہ یوسف کو ایک مایہ ناز ادبی شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں اعزازملنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔واضح رہے انہیں یہ اعزاز مرزا ادبی سنگم کی طرف سے تنظیم کی سالانہ کانفرنس کے دوران دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں