عورت کا پردہ اور شوہر کے حقوق 68

عورت کا پردہ اور شوہر کے حقوق

مشتاق احمد تعظیم کشمیری

عورتوں کے لیے پردہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص عطیہ ہے اس سے عورتوں کی خوبصورتی اور ان کا مقام اور بلند ہوجاتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ جو چیز جتنی قیمتی اور قابل قدر ہوتی ہے اسے زیادہ سے زیادہ اس سے چھپا کر ہی رکھتے ہیں – روپے پیسے دولت خزانے ہیرے جواہرات دنیا کی نہایت ہی قیمتی قابل قدر اور لایق حفاظت چیزیں ہیں آپ نے کبھی بھی ان چیزوں کو سڑکوں پر نہیں دیکھا ہوگا جبکہ آپ کی قدرو منزلت آپکی عزت و عظمت کے سامنے ان چیزوں کی کچھ بھی قدر وقیمت نہیں تو پھر آپ ہی بتائیں کہ آپ کو کس طرح پردہ کا اہتمام کرنا چاہیے یہ پردہ آپ کی عزت و آبرو کی حفاظت ، آپ کی حُسن خوبصورتی کے لیے باعثِ زینت اور آپ کی قدر ومنزلت کو بلند کرنے کا ایک خاص ذریعہ ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا ایک عطیہ اور حکم بھی ہے اس لئے آپ خدائ نعمت اور حکم سمجھ کرپردہ کا پورا پورا خیال رکھیں اور کسی بھی غیر محرم کے سامنے اپنا چہرہ اپنے دیگر اعضا اپنے بال یہاں تک کہ اپنے زیورات وغیرہ کو بھی ظاہرنہ کریں اس سے آپ کے حُسن میں اور چار چاند لگ جائیں گے اور آپ کی عزت اور بڑ ھ جائے گی اور بغیر کسی شدید ضرورت کے کسی عورت کو کسی عورت کے سامنے بھی اپنا ستر نہیں کھولنا چاہیے مجبوری اور سخت ضرورت ہوتو اور بات ہے کیو نکہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ ستر دیکھنے والی اور ستر دکھانے والی دونوں پر خدا کی لعنت ہے
اللہ تعلیٰ نے شوہر کو بیوی پر بڑا حق اور بڑا درجہ دیا ہے وہ کو خوش رکھنے اس کی خدمت کرنے اور اس کی ہر جائز بات کو ماننے میں بھی عورت کے لیے بڑا ثواب ہے شوہر کو ناراض کرنے اور اس کی نافرمانی کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی ناراض ہو تا ہے جو عورت شوہر کے حقوق کو ادا نہیں کرتی وہ سخت گنہگار ہے حضور اکرم صلااللہ علیہ وسسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو اگر سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورت کو ضرور حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے جب شو ہر کو شریعت نے اتنا بلند مقام و مرتبہ دیا ہےتو پھر اُس کی نا فرمانی کرنے، اُس کے حقوق ادا کر نے اور اس کو ناراض کرنے سے اللہ اور اُس کے رسول صلااللہ عَلیہ وَسلم ناراض ہو جاتے ہیں
اگر کوئی عورت اس حال میں رات گذارے کہ اس کا شوہر اُس سے ناراض ہے تو پوری رات فرشتے ایسی عورت پر لعنت بھیجتے ہیں لیکن خوش قسمت بیویاں اپنے شوہروں کے حقوق ادا کرکے ادا کرکے انہیں خوش رکھتے ہیں ایسی بیویوں کےلیے اللہ کے رسول صلااللہ علیہ وسسلم نے فرمایا کہ جو عورت پانچویں وقت نماز پڑھے رمضان شریف کے روزے رکھے اور اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرتی رہے تو اسے اختیار ہے کہ جنت کے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے اللہ تعالیٰ ہماری ماں بہن کو شوہر کے حقوق ادا کرنے اور اسکی فرمانبرداری کی توفیق عطا فرمائے -( آمین )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں