پونچھ میں زمین کھسک جانے سے ماں بیٹی لقمہ اجل ،دو زخمی 53

پونچھ میں زمین کھسک جانے سے ماں بیٹی لقمہ اجل ،دو زخمی

پونچھ /04 نومبر /جمعہ کو پونچھ میں ڈی کے جی روڑ پر بفلیاز علاقے میں مکان پر مٹی کا تودہ گرآنے سے چالیس سالہ خاتون اور اُس کی بارہ سالہ بیٹی ہلاک ہوگئی اور اسی خاندان کے مزید دو افرد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح پونچھ میں ڈی کے جی روڑ پر بفلیاز علاقے میں ایک مکان پر مٹی کا تودہ گرآنے سے چالیس سالہ خاتون ،اُس کی بارہ سالہ بیٹی ہلاک ہوگئی اور اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے مزید دو افرد زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کی خبر کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور فوج کے 48 آر آر نے کمپنی کمانڈر کیپٹن امندیپ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر بچاؤ کاروائی شروع کی۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او سورنکوٹ راجویر سنگھ نے اس افسوسناک واقعے میں ماں بیٹی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کے …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں