پالپورہ اور گاندربل میں مرد اورخاتون کی لاش برآمد 50

پالپورہ اور گاندربل میں مرد اورخاتون کی لاش برآمد

سرینگر//سری نگر کے پالپورہ علاقے میں منگل کی صبح 25 سالہ نوجوان مقصود احمد ساکن مہجور نگر کی لاش مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں پالپورہ کے مقام پر دیکھی۔ جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو پانی سے باہر نکالاگیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ادھربنی باغ کنگن کی رہنے والی 38سالہ خاتون مسرت بانو سوموار کی شام سونمرگ میں نالہ سندھ میں پر اسرار حالاتمیں ڈوب گئی جس کی لاش آج صبح گاندربل ضلع کے گگن گیر علاقے سے نکالی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں