ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

دنیا میں کوروناوائرس سے4لاکھ89اموات

   540 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی, 26 جون// دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95.87 لاکھ ہوگئی ہے اور اب تک اس سے 4.89 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 کے اثرات کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی اس کی وجہ سے تعداد اموات میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے 17296 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب انفیکشن کی کل تعداد 490401 ہوگئی ہے ۔ اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 407 اموات کے ساتھ تعداد اموات 15301 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 189463 فعال معاملے ہیں اور اب تک 285637 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 9586769 افراد کو متاثر ک چکا ہے اور اس سے 488824 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 24.22 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 124402 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 12.29 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کورونا کے سبب 54971 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ ۔19 وبا پھیلتی جارہی ہے اور اب تک اس کے انفیکشن سے 6.14 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8594 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ یہاں اب تک 3.10 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اور 43354 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں 2.69 لاکھ متاثر ہوئے اور 8761 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی میں اب تک 26 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 4903 ہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں اسپین آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اب تک یہاں 2.48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے ۔ اب تک یہاں 2.40 لاکھ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں، جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد 2.16 لاکھ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 10103 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو، فرانس اور جرمنی انفیکشن کے معاملے میں آگے نکل چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 2.03 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 25060 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یوروپی ملک فرانس میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی ابتر ہے ۔ فرانس میں اب تک 1.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29755 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.94 لاکھ افراد متاثر اور 8940 افراد کو ہلاک ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1.94 لاکھ ہوگئی ہے اور 5046 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 1.93 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3903 افراد دنیا کو الوداع کہہ ہیں۔ کورونا وبا کا اصل مرکز چین میں اب تک 84701 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 9726، کناڈا میں 8567، نیدرلینڈ میں 6119، سویڈن میں 5230، ایکواڈور میں 4343، سوئٹزرلینڈ میں 1958، آئرلینڈ میں 1727 اور پرتگال میں 1549 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یو این آئی

متعلقہ خبریں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.