51

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے دو روزہ فوک میوزک فیسٹول اختتام پذیر۔ کئ فنکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بدرن ماگام میں تحریک ساز ادبی اور ثقافتی انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے منعقدہ دو روزہ فوک میوزک فیسٹیول آج اختتام کو پہنچا۔ سنگیت ناٹک اکاڈمی دہلی کے مالی تعاون سے منعقدہ اس فیسٹول میں آج دوسرے روز بھی کئ لوک فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس سے سامعین کی ایک بھاری تعداد محضوظ ہوئی۔ آج کی تقریب پر مہمان خصوصی کی حثیت سے معروف شاعر عبدالرشید شہباز موجود تھے جبکہ صدارت کے فرائض فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے انجام دئے۔ صدارتی ایوان میں فورم کےنائب صدر اور خوش لہن شاعر لطیف نیازی ، مقبول شیدا، خورشید خاموش اور عبدالعزیز ڈار موجود تھے۔ معروف ادیب، شاعراور فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے آج دوسرے دن فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے لوک موسیقی کی اہمیت افادیت اور فنکاروں کو در پیش مشکلات کا سرسری جائزہ پیش کیا۔
آج کی نشست میں جن فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ان میں فاروق احمد شاہ، نثار احمد بیگ گوئگامی، خورشید احمد بٹ اور غلام محمد گنائی اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شامل تھے۔
واضح رہے اس دو روزہ جشن کا آغاز کل سابقہ ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل دور درشن ڈاکٹر رفیق مسعودی اور معروف ثقافت ساز ادیب اور محقق حسرت گڈھا نے کیا تھا۔ اس تقریب میں نثار نسیم اور شفیق قریشی بھی موجود رہے۔
گلشن کلچرل فورم کشمیر سے وابستہ فنکاروں نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔ اسکے بعد بالترتیب گلزار احمد گنائ، غلام محمد گنائی اور شفیع سو پوری نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سامعین میں ایک خوبصورت سمع باندھا ۔
فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے دوران فورم کی جانب سے لوک موسیقی میں نمایاں کار کردگی اور اسے پروان چڑھا نے والے فنکاروں میں اعزازات عطا کی گئی۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں معروف گلوکار گلزار احمد گنائی، منظورالحق عبدالغفار کانہامی اور شفیع سو پوری شامل ہیں۔
دریں اثنا مقامی طور مختلف تمدنی سماجی اور تعلیمی شعبوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والوں کو جن میں مرحوم ماسٹر غلام احمد خان بعد از مرگ، مرحوم محمد مقبول وانی بعد از مرگ اور جناب عبدالعزیز ڈار کو بالترتیب اعزاز عطا کی گی۔
اس دو روزہ جشن میں لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ موسیقی شائقین اور سکالروں نے گلشن کلچرل فورم کشمیر کی اس کوشش کو کافی سراہا۔ فنکاروں اور منتظمین نے لوگوں سے کافی داد و تحسین حاصل کی۔
فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے متعلقہ ایجنسیوں، میڈیا فیٹرنٹی فنکاروں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس فیسٹول کو کامیاب بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں