سوناواری بانڈی پورہ میں لوگوں کو پانی کے صاف پانی کی شدید قلت 59

سوناواری بانڈی پورہ میں لوگوں کو پانی کے صاف پانی کی شدید قلت

گرمیوں کے ایام میں دو ر سے پانی لانے پر مجبور ، متعلقہ محکمہ خاموش

سرینگر// 6جولائی //این این این// بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں پہلی پورہ، ہاکبارہ کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک نمائندے کے مطابق گرمیوں کے ایام میں بانڈی پورہ کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشان ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے انہیں پینے کا صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ گندہ پانی پینے کے لئے مجبور ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پیاس بجھانے کے لیے روزانہ کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرکے ندی نالوں کا رخ کرکے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے ایام میں پانی کی عدم دستیابی کے سبب انہیں سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کے افسران سے بھی ملاقاتیں کی تاہم انکے مطابق محکمہ کی جانب سے خاطر خواہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔پہلی پورہ، ہاکبارہ کے باشندوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ لوگوں کو گرمیوں کے ایام میں مصائب سے جوجھنا نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں