ہدی پورہ کولگام میں تصادم آرائی کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں کی خود سپردگی 47

ہدی پورہ کولگام میں تصادم آرائی کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں کی خود سپردگی

دونوں نے والدین کی اپیل پر ہتھیار ڈالے ، اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا / پولیس

پٹن میں آئی ای ڈی بر آمد ، بعد میں ناکارہ بنائی گئی ، سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ٹریفک کچھ وقت تک معطل

سرینگر// 6جولائی //این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ہڈی گام علاقے میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوا تصادم آرائی میں دو مقامی عسکریت پسندوں نے خودسْپردگی کی۔ ادھر پٹن میں سرینگربارہمولہ روڈ پر مشتبہ چیز ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ نے اس کو ناکار ہ بنایا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے ہڈی پورہ علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران دو عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ہڈی گام علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد رات کے دوران ہی یہاں ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ کولگام پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور آر آر کی مشترکہ ٹیم یہ آپریشن انجام دے رہی تھی۔ آپریشن کے دوران والدین کو جھڑپ کے مقام پر پہنچایا گیا جنہوںنے بچوں سے اپیل کی اور انہوںنے بعد میںخود سپردگی کی ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت ندیم عباس میر ساکن گوفبل کولگام اور کفیل احمد میر ساکن میر پورہ قیموہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ تھے۔ جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر سندیپ چکرورتی نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’تصادم کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں نے خودسْپردگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں مقامی عسکریت پسندوں نے اپنے والدین اور پولیس کی اپیل پر خودسپردگی کی ۔ ادھر بارہمولہ کے پٹن تحصیل میں آج الصبح فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم کو پٹن سرینگر-بارہمولہ روڈ پر ایک مشتبہ چیز ملی۔جس کے فورا بعد فورسز نے ٹریفک آوا جاہی کو جزوی طور پر روک لگادی۔سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم کو پٹن میں سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ کے ساتھ کٹہ موڈ پر ممکنہ طور پر (آئی ای ڈی جیسا مادہ) ایک مشکوک چیز ملی۔ جس کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا ہے اور پولئس نے کہا اس مشکوک و مشتبہ چیز پر جوائنٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ کام پر لگایا گیا جنہوںنے اسکو ناکارہ بنایا جس کے بعد ٹریفک بھی بحال کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں