بھارت تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے 74

بھارت تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات نے ثمرات دئے /رپورٹ
سرینگر /26جون / این این این بھارت تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک ترجیحی ملک کے طور پر ابھر رہا ہے کیونکہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات نے ثمرات دیے ہیں جیسا کہ ایف ڈی آئی کی آمد کے مسلسل بڑھتے ہوئے حجم سے ظاہر ہوتا ہے جس میں نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں میں حکومت نے کہابھارت کے ایف ڈی آئی میں یہ رجحانات اس کی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل کی حیثیت کی توثیق ہیں۔ حکومت مسلسل بنیادوں پر ایف ڈی آئی پالیسی کا جائزہ لیتی ہے اور وقتاً فوقتاً اہم تبدیلیاں کرتی ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہندوستان ایک پرکشش اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ مقام بنا رہے۔ بھارت کی ایف ڈی آئی پالیسی آزاد اور شفاف ہے۔ زیادہ تر شعبے خودکار راستے کے تحت ایف ڈی آئی کیلئے کھلے ہیں۔ کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ایف ڈی آئی پالیسی کو مزید آزاد اور آسان بنانے کے لیے، حال ہی میں کوئلے کی کان کنی، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل میڈیا، سنگل برانڈ ریٹیل ٹریڈنگ، سول ایوی ایشن، دفاع، انشورنس اور ٹیلی کام جیسے شعبوں میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ تجارت اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت سوم پرکاش نے راجیہ سبھا (پارلیمنٹ میں ملک کا ایوان بالا) میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کے تحت ملک کا ایف ڈی ائی اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ وزیر مملکت سومپرکاش نے ایک تحریری بیان میں کہا’’حکومت کی طرف سے ترقی کو فروغ دینے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات/ اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔” انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ان اقدامات کی وجہ سے ہندوستان عالمی بینک کی کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی میں 2014 میں 142 کے رینک سے ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2022کے مطابق 63 ویں مقام پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اصلاحات کی ایک جامع مشق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں