ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے نقصان پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ

   8 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے نقصان پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق

سرینگر /22/جون 2022/ وادی، خطہ چناب اور پیرپنچال میںمسلسل اور موسلا دھار بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہوئے مالی اور جانی نقصان پر نہایت رنج و الم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ کئی مقامات پر پھنسے ہوئے کنبوں کو نکالنے کیلئے بچائو کارروائیوں میں تیزی لائی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے انتظامیہ کی اُن کوششوں کی بھی سراہنا کی، جن میں کولگام کے ویشو نالہ میں پھنسے 7کنبوں کے 50افراد اور دیگر مقامات پر پھنسے افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت پر زور دیا کہ اُن لوگوں کی امدادکاری اور بازآبارکاری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جن کے مکانات سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ڈھہ گئے اور ایسے کنبوں کیلئے عارضی قیام و طعام کا بھی بندوبست کیا جائے جن کے مکانات اور رہائشیں ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سیلابی ریلوں سے منقطع ہوئے سڑکوں رابطوں اور منہدم ہوئے پلوں کی فوری مرمت کی جائے کیونکہ سڑک رابطوں کے ہونے سے ہی ریلف اور راحت کاری کے اقدامات ممکن ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کیلئے خصوصی مالی امداد کا اعلان کیا جانا چاہئے جن کے مال مویسی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر جموں شاہراہ کی فوری بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کی بھی اپیل کی اور ساتھ ہی نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے پمپ نصب کرنے پر زور دیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، جسٹس (ر)حسنین مسعودی، وسطی زون صدر علی محمد ڈار، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری اور شمالی زون صدر جاوید احمد ڈار نے بھی موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے نقصان پر صدمے کا اظہار کیا اور تمام ضلعی انتظامیوں سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی فوری امدادکاری اور بازآبادکاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.

لکھنؤ: کانپور میں تین جون کو پھوٹ پڑے تشدد کے بعد اگلے ہی جمعہ کو پورے یوپی میں ہوئے ہنگامہ کو لے کر اب پولیس زیادہ.