ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش سے ڈرنے والا نہیں ہوں/ راہول گاندھی

   8 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش سے ڈرنے والا نہیں ہوں/ راہول گاندھی

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے

سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے انہیں جو پانچ دن کے لئے تفتیش کی گئی انہیں کوئی اثر نہیں پڑا۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا دوسری حکومتی ایجنسیوںسے انہیں کوئی فرق نہیںپڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کانگریس کارکنان سے کہی۔ پارٹی رہنمائوں اور ورکروں کو ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں یہ لگا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے وہ اکیلے نہیں ہیںبلکہ لاکھوں لوگ اس کے حمایتی ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اس اسکیم سے یہ کمزور ہوجائے گی اور اگر کہیں جنگ ہوگی تو نقصان اٹھاناپڑے گا۔ راہل گاندھی کو پانچ دن کے لئے ای ڈی نے تفتیش کی اس سے پہلے کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے کہا کہ حکومت کانگریس لیڈر شپ کو اپنا نشانہ بنارہی ہے۔ مخالفین کو ہر طرف سے ستایا جارہا ہے۔ راہل گاندھی کو بلانا سیاسی انتقام ہے۔

متعلقہ خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق سرینگر /22/جون.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.

لکھنؤ: کانپور میں تین جون کو پھوٹ پڑے تشدد کے بعد اگلے ہی جمعہ کو پورے یوپی میں ہوئے ہنگامہ کو لے کر اب پولیس زیادہ.