یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 76

وزیر اعظم مودی چین کی میزبانی میں 14ویں برکس سربراہی اجلاس میں ورچیولی شرکت کریں گے

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی

سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم نریندر مودی 23-24 جون کو ورچوئل موڈ میں چین کی میزبانی میں ہونے والے 14ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ندا نیو ز نیٹ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی 23-24 جون 2022 کو ورچوئل موڈ میں چین کی میزبانی میں ہونے والی 14ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس میں 24 جون کو مہمان ممالک کے ساتھ عالمی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی مکالمہ بھی شامل ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ یہ سربراہی اجلاس 24 جون کو مہمان ممالک کے ساتھ عالمی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی مکالمے کی میزبانی کرے گا۔ برکس تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے مشترکہ تشویش کے مسائل پر بات چیت اور غور و خوض کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ برکس ممالک نے باقاعدگی سے کثیرالجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسے مزید نمائندہ اور جامع بنایا جا سکے۔ وزارت خارجہ امور نے کہا کہ 14ویںبرکس سمٹ کے دوران ہونے والی بات چیت میں انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت اور ایم ایس ایم ای جیسے شعبوں میں انٹرا برکس تعاون کا احاطہ کرنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں