ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت

   13 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت

حکومت زیر تعلیم طلاب کے تعلیمی کیریئر کیساتھ کھلواڑاور عملے کا روزگار چھیننے سے گریز کرے/نیشنل کانفرنس

سرینگر 16/این این این / جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے فلاح عام ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جانے والے سکولوں پر پابندی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے اقدامات نئی دلی کے تئیں لوگوں میں پائی جارہی بداعتمادی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ ندا نیوز نیٹ وورک کے مطابق پارٹی کے ریاستی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سکولوں پر پابندی کے فیصلے سے نہ صرف سینکڑوں طلاب کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے بلکہ ان دانشگاہوںمیں کام کررہے ہیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ بھی روزگار سے محروم ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کایہ اقدام بھی عوام کُش اور نوجوان کُش ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ حالیہ ایام میں سرکاری سکولوں کی مایوس کُن کارکردگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور ایسی صورتحال میں سینکڑوں بچوں کو ان سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کرنے سے ان کے تعلیمی کیریئر کو زبردست دھچکا لگے گااور ساتھ ہی ان سکولوںمیں کام کررہے اساتذہ اور تدریسی عملے بے روزگار ہوجائیں گے اور اُن کے کنبے نانہ شبینہ کے محتاج بن جائینگے۔ این سی ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ اس سخت فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔

متعلقہ خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق سرینگر /22/جون.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.