47

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا ریاض ملک کیساتھ اظہارِ تعزیت

سرینگر/
/صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیر عظمیٰ سے وابستہ سینئر صحافی ریاض ملک کے جواں سال برادرِ اصغر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً ریاض ملک کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعاکی۔
پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار، عفراجان اور سارا حیات شاہ نے بھی ریاض ملک کیساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے اور مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں