ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   58 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی// ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، اپنی قیمتوں کو مسلسل 10ویں دن بھی مستحکم رکھا۔خام تیل کی قیمتوں میں آج گراوٹ درج کی گئی۔انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) اور مال ڈھلائی چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 116.03 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 115.12 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹروشہر…………پیٹرول…………ڈیزل
……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………111.35…….97.28
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24

متعلقہ خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق سرینگر /22/جون.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.