ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

خاتون ٹیچر کے قتل پر نیشنل کانفرنس کا اظہارِ رنج والم

   22 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت

حکمران عوام کو احساسِ تحفظ فراہم کرنے میںبُری طرح ناکام

صدرِ جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں خاتون ٹیچر کی بہیمانہ اور وحشیانہ ہلاکت پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں عام شہریوں پر ہورہے حملوں کی ایک طویل فہرست میں ایک اور ٹارگٹ کلنگ جڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ روز بہ روز ہورہے واقعات سے مذمت اور تعزیت کے الفاظ کھوکھلے ثابت ہورہے اور حکومت کی حالات کو معمول پر لانے کے تمام دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں۔
لیڈران نے کہا کہ تشدد نے ایک اور گھرانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جبکہ حکمرنوں کی تمام تر توجہ ’سب کچھ ٹھیک اور حالات کی بہتری ‘کے جھوٹے بیانیہ کو دوام بخشنے پر مرکوز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ وادی میں کہیں بھی ایک انسان خود کو محفوظ محسوس نہیں کررہا ہے۔ دونوں لیڈران نے سانبہ جموں سے تعلق رکھنے والی رنجی نام مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ اور لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، سینئر لیڈران سکینہ ایتو، ڈاکٹر بشیر ویری، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، عمران نبی ڈار نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق سرینگر /22/جون.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.