سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی زخمی ہو گئی ۔ندا نیوز نیٹ ور ک کے مطابق صورہ سرینگر میں منگل کے بعد دوپہر کوعسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںوہ اپنی بیٹی سمیت زخمی ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار سیف اللہ قاد ری ولد محمد سعید قادری ساکنہ ملک صاحب صورہ پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی زخمی ہو گئے۔
دونوں کو علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیاہے ۔ جہاں پر اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔
59