ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

حکام کی غفلت شعاری نے شعبہ زرارعت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے: مسعودی/لون

   35 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

آبپاشی سہولیات کی عدم دستیابی سے زمیندار پریشانِ حال/ حسنین مسعودی

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان کی پنیری اور فصلوں کو آبپاشی کی سہولیات نہ ملنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبہ کشمیر کے کاشت کار اور زمین دار نہایت پریشان اور مایوسی کے شکا رہوگئے ہیں کیونکہ اُن کو فصلوں کیلئے بھر پور آبپاشی سے سہولیات دستیاب نہیں رکھیں گئی ںہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران گورنر انتظامیہ خصوصاً آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکموں نے آبپاشی نہروں اور کوہلوں کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے کھیتوں کیلئے آبپاشی کی سہولیات نہیں دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں وقت وقت پر آبپاشی نہروں اور کوہلوں کی ڈریجنگ، صفائی اور مرمت ہوا کرتی تھی اور کسانوں کو بھی آبپاشی کی سہولیات آسانی سے میسر رہا کرتی تھی لیکن گذشتہ کئی برسوں میں ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہورہا ہے اور آبپاشی کے یہ ذرائع دن بہ دن سکڑتے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کیساتھ جموں وکشمیر کی ایک بہت بڑی آبادی وابستہ ہے اور یہ شعبہ یہاں کی معیشت کا اہم ستون رہا ہے لیکن ایسا محسوس ہورہاہے کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اس شعبہ کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس شعبے سے وابستہ کسانوں اور کاشتکاروں کو محتاج بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے غفلت شعاری نے شعبہ زراعت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ مسعودی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے جاگ کر جنگی بنیادوں پر دھان کی فصلوں کے کھیتوں کی آبپاشی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق سرینگر /22/جون.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.