ہمارے نوجوان جیلوں اور قبرستانوں کیلئے نہیں ،اْنہیں باوقار زندگی اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہوگا 56

‘رہبر جنگلات، رہبر کھیل، اور رہبر زراعت کی از سر نو تعیناتیوں کا فیصلہ سراسر نا انصافی’/ الطاف بخار ی

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں کو موقوف کرنے اور ان پوسٹس کو جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے از سر نو مشتہر کرانے کے فیصلے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ من مانیوں پر مبنی اس طرح کے فیصلوں اور احکامات سے سابقہ سرکاری کے عوامی مینڈیٹ کی اعتباریت پر سوالیہ نشان کھڑا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کی وساطت سے منظر عام پر آنے والی یہ اطلاعات قابل تشویش ہیں کہ حکومت رہبر جنگلات، رہبر زراعت اور رہبر کھیل کے پوسٹس کو موقوف کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے اور از سر نو بھرتیوں کےلئے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے یہ پوسٹس مشتہر کئے جائیں گے۔

انہوں نے اس فیصلے کو وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر فوری طور پر منسوخ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہونے کا احتمال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں