پرچھو پلوامہ میں آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد 73

پرچھو پلوامہ میں آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں

پلوامہ/ تنہا ایاز/

جنوبی ضلع پلوامہ کے پرچھو علاقے میں محکمہ آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کرکے اپنا علاج ومعالجہ کروا کے مفت ادویات حاصل کی۔ادھر عوامی حلقوں نے علاقے میں طبی کیمپ منعقد کرنے پر پلوامہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق آیوش ڈیپارٹمنٹ پلوامہ نے پرچھو علاقے میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا. جس دوران مریضوں کی طبی جانچ کر کے ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔کیمپ کا افتتاح زونل ایجوکیشن آفیسر پلوامہ الطاف احمد نے اے ڈی ایم او پلوامہ ڈاکٹر علی محمد کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر سماجی کارکن محمد الطاف جڈورہ اور کامران خورشید کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھے۔کیمپ کے دوران 500 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے لوگوں کی طبی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی ایم او پلوامہ ڈاکٹر علی محمد نے بتایا کہ آیوش کی جانب اس طرح کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا مقصد عوام تک طبی امداد پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد ہونگے۔پرچھو علاقے میں میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں