سرینگر /21مئی // این این این
سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں کی بازیابی کیلئے دوسرے روز بھی بچاؤ آپریشن جاری ہے جس دوران آج دن میںمزید تین مزدوروں کی نعشیں بر آمد کی گئی اور اس طرح سے مرنے والوں کی تعداد4تک پہنچ گئی
ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ٹنل منہدم ہونے کے بعد کئی مزور ہنوز لاپتہ ہے اور ان کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیںہے جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے صبح سے ہی بچاؤ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے بتایا ” خونی نالہ کے قریب ٹنل گر نے سے وہاں لاپتہ 09مزدوروں کو باز یاب کرنے کیلئے صبح 5بجکر 30منٹ پر بچاؤ آپریشن بحال کر دیا گیا “۔ جس دوران ابھی تک تین مزید نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے ایک ٹویٹ میں کہا، “اب تک ملبے سے 4لاشیں نکالی گئی ہیں۔ شناخت کا پتہ لگایا جائے گا۔ لاشوں کو ضلع رام بن حادثہ : لاپتہ مزدوروں میں سے ابھی تک تین نعشیں بر آمد ، ہلاکتوں کی تعداد چار پہنچ گئی