راہول بھٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری 57

راہول بھٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری

سرینگر /21مئی // این این این

وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں کشمیری پنڈت راہول بھٹ کی ہلاکت کے خلاف پنڈتوں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے لالچوک سرینگر میںپُر امن احتجاجی دھرنا دیا جس دوران انہوں نے کشمیر میں تعینات پنڈتو ں کی وادی سے باہر تعیناتی کا مطالبہ کیا

ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی بڑی تعداد نے سنیچروار کی صبح پہلے سرینگر کے راجباغ علاقے میں احتجاج کیا جس کے بعد انہوںنے لالچوک مارچ کرکے وہاں پُر امن دھرنا دیا

اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے چادورہ بڈگام میں پنڈت ملازم راہول بھٹ کی ہلاکت میں ملوث افراد کو سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جتنے بھی پنڈت مختلف محکموں میں تعینات ہے ان کی وادی سے باہر منتقلی کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں