رام بن حادثہ : لاپتہ مزدوروں کو باز یاب کرنے کیلئے بچاؤ آپریشن بحال 50

رام بن حادثہ : لاپتہ مزدوروں کو باز یاب کرنے کیلئے بچاؤ آپریشن بحال

سرینگر /21مئی // این این این

سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں کی بازیابی کیلئے دوسرے روز بھی بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ٹنل منہدم ہونے کے بعد 9مزور ہنوز لاپتہ ہے اور ان کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیںہے جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے صبح سے ہی بچاؤ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے بتایا ” خونی نالہ کے قریب ٹنل گر نے سے وہاں لاپتہ 09مزدوروں کو باز یاب کرنے کیلئے صبح 5بجکر 30منٹ پر بچاؤ آپریشن بحال کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بچاؤ آپریشن میں پولیس اور فوج کے علاوہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں