کشمیرمیں نارملسی ہے تو پنڈت نوکریاں چھوڑ کر جانے وادی سے جانے کیلئے تیار کیوں؟/ عمر عبد اللہ 48

کشمیرمیں نارملسی ہے تو پنڈت نوکریاں چھوڑ کر جانے وادی سے جانے کیلئے تیار کیوں؟/ عمر عبد اللہ

سرینگر /20مئی / این این این
خدارا ہمیں دکھایئے آج حالات میں بہتری کہاں آئی ہے؟ جو ٹارگٹ کلنگ آج ہورہی ہیں وہ سلسلہ کب کا ختم ہوچکا تھا کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد للہ نے کہا کہ کشمیرمیں نارملسی ہے تو پنڈت نوکریاں چھوڑ کر جانے وادی سے جانے کیلئے تیار کیوں؟
سرینگر میں تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیرمیں ہورہی ٹارگٹ کلنگ بہت ہی افسوسناک ہیں کیونکہ ایک کے بعد ایک بے گناہ لوگ لگاتار مارے جارہے ہیں، اقلیتوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں، پولیس میں کام کرنے والوں کو مارا جارہاہے، اڑھائی سال پہلے تو کہا گیا تھا کہ تمام مسائل کی وجہ دفعہ370ہے اور اس کے ہٹتے ہی حالات ٹھیک ہوجائیں گے، نہ علیحدگی پسندی رہے گی، نہ علیحدگی پسند سوچ رہے گی اور نہ ہی کہیں بندوق رہے گی۔
خدارا ہمیں دکھایئے آج حالات میں بہتری کہاں آئی ہے؟ جو ٹارگٹ کلنگ آج ہورہی ہیں وہ سلسلہ کب کا ختم ہوچکا تھا، 5اگست2019سے پہلے مشکل سے ہی ایسا واقعہ پیش آتا تھا،لیکن آج لوگ خود کو کشمیر میں کہیں پر بھی محفوظ محسوس نہیں کررہے ہیں، جن جن علاقوں میں ملی ٹنسی ختم ہوگئی تھی، خاص کر سرینگر ، وسطی کشمیر اور شمالی کشمیرمیں، وہاں اب دوبارہ ملی ٹنسی بڑھ گئی ہے،شہر کے مرکز میں لوگ مارے جارہے ہیں، باقی جگہوں کی تو بات ہی مت کیجئے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ حکومت کے کہنے اور کرنے میں بہت فرق رہا ہے اور حالات دن بہ دن اور زیادہ خراب ہوتے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں