61

رام بن میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ گئیں ، 10مزدور لاپتہ ، تین کو بچا لیا گیا

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں ۔ ادھر تین مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے ایک کو نازک حالت میں گورئمنٹ میڈیکل کالج جموں علاج کیلئے منتقل کیا گیا
ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر جموں شاہرا ہ پر جمعرات او ر جمعہ کی درمیانی رات کو زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد دس مزدور لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے زندہ بچ نکلنے کے امکانات انتہائی کم بتایا جاتا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ خونی نالہ کے قریب ٹنل ڈھہ جانے کے بعد بچاؤ آپریشن عمل میںلایا گیا جس دوران تین مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکلا گیا اور انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا
تاہم دس مزدور جن میں بیشتر غیر مقامی ہے ہنوز لاپتہ ہے اور انہیں بازیاب کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں