22مئی کو تیز ہواؤںکے ساتھ ساتھ درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان / محکمہ موسمیات 49

شبانہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ، آئندہ 24گھنٹوں میںمزید بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر میں دوران شب بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
محکمہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 0.1 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 10.2 ملی میٹر، پہلگام میں 0.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 12.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.2 ملی میٹر، بانہال میں 11.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ .
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میںکمی آئی اور سری نگر میں کم سے کم 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات 6.6 کے مقابلے میں کم از کم 8.0 ریکارڈ کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں