بڈگام میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی ، ایک شخص گرفتار ، تین ٹپر ضبط 57

بڈگام میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی ، ایک شخص گرفتار ، تین ٹپر ضبط

سرینگر //19مئی // این این این

بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار کیا اور

03 ٹپر ضبط کیے۔
پولیس اسٹیشن بڈگام نے چیکنگ کے دوران بالترتیب موہن پورہ کراسنگ، ریشی پورہ ریلوے پل اور بٹھار کراسنگ پر غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی مٹی سے لدے 03 ٹپروں کو روک کر قبضے میں لے لیا اور ایک ٹپر کے ڈرائیور کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا تاہم 02 ملزمان ڈرائیور اپنے ٹپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ڈرائیور کی شناخت ہلال احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن

پےمس بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں