جموں کشمیر میں 1500اضافی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کو ہری جھنڈی 70

جموں کشمیر میں 1500اضافی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کو ہری جھنڈی

سرینگر /19/مئی

وادی کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر مرکز نے جموں کشمیر میں 1500اضافی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کو ہری جھنڈی دی ہے

تفصیلات کے مطابق شہری اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت اور 30جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جموں کشمیر میںمزید سیکورٹی فورسز اہلکارو ں کی تعیناتی متوقع ہے

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 15سو فورسز اہلکاروں کو جموںکشمیر روانہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے تمام تیاریوںکو حمتی شکل دی ہیے

فورسز کی اضافی تعیناتی امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے بھی تعینات رہیں گے جبکہ یاترا کے اختتام کے بعد ممکنہ طور پر ان کو واپس اپنے مقامات پر روانہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں