55

بانہال کے شہری کی نعش تین روز بعد ریاسی سے بر آمد

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی

سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی نعش تین روز بعد ریاسی سے ملنے کے بعد پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ندانیوز نیٹ ورک کے مطابق بانہال سے تعلق رکھنے والا ایک 40سال کا شہری ریاض احمد وانی ولد مرحوم غلام حسن وانی ساکن آرپورہ ڈولیگام بانہال تین روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد اتوار کو اس کی نعش یاسی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ریاسی کے ڈوگا علاقے میں ایک نالے سے ملی۔ پولیس کے مطابق یہ مقام زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 13 سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں وہ کام کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاض کا فون بھی موقع سے ملا ہے جس کی بیٹری حیرت انگیز طور پر 62 فیصد چارج تھی۔پولیس کے مطابق نعش کو تحویل میں لینے کے بعد ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے نعش لواحقین کے سپرد کر دی گئی جبکہ معاملے میں تحقیقات تیز کرتے ہوئے بھائی بہن کی جوڑی سمیت تین مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ فون کے کال ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون کے فون سے ریاض کے نمبر پر نو کالز کی گئیں جب کہ اس کے نمبر پر بھی تین کالز کی گئیں۔ادھر اہل خانہ کے مطابق، ریاض، جو کہ ریلوے ٹنل کی تعمیر کرنے والی ایک نجی کمپنی میں کام کر رہا تھا، جمعرات کی شام 12 مئی کو اپنے گھر سے کام کے لیے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں