این ایچ پی سی کے ذریعے جموں کشمیر میں چھ پاور سٹیشنوں سے 2250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے 44

این ایچ پی سی کے ذریعے جموں کشمیر میں چھ پاور سٹیشنوں سے 2250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے

چناب پر 540 میگاواٹ کے کوار پراجیکٹ پر کام شروع ، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے/ ڈائریکٹر امیت کنسل

سرینگر //15مئی //این این این این// ایچ پی سی کے ذریعے جموں کشمیر میں چھ پاور سٹیشنوں سے 2250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے کی بات کرتے ہوئے این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر امیت کنسل نے کہا کہ اب تک جموں و کشمیر کو 5801 کروڑ روپے کا مالی فائدہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کے کوار پراجیکٹ کا کام 12 مئی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ند ا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ریاسی ضلع میں سلال پاور اسٹیشن ڈیم کمپلیکس اور پاور ہاؤس کمپلیکس کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر امیت کنسل نے جموں و کشمیر کی ترقی میں این ایچ پی سی کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس وقت چھ پاور اسٹیشن ہیں جن میں 2,250 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں این ایچ پی سی کی طرف سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اب تک جموں و کشمیر کو 5,801 کروڑ روپے کا مالی فائدہ ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سیکٹر سے پانی کے استعمال کے معاوضے کی مد میں 8,218 کروڑ روپے کا منافع بھی حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر توانائی آر کے سنگھ نے این ایچ پی سی کو 50,000 میگاواٹ کی کمپنی بنانے کا ہدف دیا ہے۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس کے لیے روڈ میپ تیار کرکے اپنا 100 فیصد حصہ ڈالیں۔قبل ازیں جنرل منیجر (الیکٹریکل) سریش کمار اور دیگر افسران اور ملازمین نے آزاد ڈائریکٹر کا پھولوں سے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کے کوار پراجیکٹ کا کام 12 مئی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔اس کے بعد امیت کنسل نے سلال پاور اسٹیشن ڈیم کمپلیکس اور پاور ہاؤس کمپلیکس کا دورہ کیا اور سلال پاور اسٹیشن کی جانب سے کیے جارہے سی ایس آر اور ایس ڈی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جیوتی پورم کالونی کے احاطے میں پودا لگایا اور درختوں کی اہمیت بتائی۔ اس موقع پر سلال پاور اسٹیشن کے جنرل منیجر (الیکٹریکل) جتیندر کمار، جنرل منیجر (ای اینڈ سی) ستیہوان، دنیش کمار، سناکا لوہا، وکاس گنگل، سنجے گوئل، سنجیو کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں