صورہ سرینگر میں ملی ٹنٹ حملے میںپولیس اہلکار از جان ،بیٹی زخمی 53

ترکہ وانگا م شوپیان میں سیکورٹی فورسز کی پارٹی پر عسکریت پسندوںکا حملہ

کراس فائرنگ کی زد میںآکر ایک مقامی نوجوان جاں بحق ، ملی ٹنٹ فرار

سرینگر //15مئی //این این این//ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسند وں کے مابین مختصر گولیاں کے تبادلے کے دوان کراس فائرنگ کی زد میںآکر مقامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی عسکریت پسند فرار ہو گئے جن کو ڈھونڈنکالنے کیلئے تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ ندانیوز نیٹ ورک کے مطابق ترکہ وانگام شوپیان علاقے میں اتوار کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں نے سی آر پی ایف کی 182 بٹالین اور ایس او جی پلوامہ کی مشترکہ گشتی پارٹی پر ترکہ وانگام کے نزدیک فائرنگ کی۔جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کی زد میں ایک مقامی نوجوان جس کی شناخت شعیب احمد غنی ولد غلام محمد ساکنہ ترکہ وانگام کے بطور ہوئی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جس کے بعد اسکو زخمی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق ملی ٹنٹ جائے واردات سے فرار کر نزدیکی باغات میں جا چھپنے جس کے بعد باغات میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے شوپیان ترکہ وانگام علاقے میںسیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس دوران کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو اسپتال لیجائے گا تاہم وہ وہاں زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس در ج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں